تربت آپریشن میں جاں بحق 2 افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں

تربت (انتخاب نیوز) ایف سی نے آپریشن کے دوران جاں بحق دو افراد کی لاشیں رشتہ داروں کے حوالے کردیں۔ اطلاع کے مطابق ایف سی نے مقصود ولد محمد علی کی لاش ان کے قریبی عزیز خان محمد سکنہ ہیرونک اور مسلم ولد رضائی کی لاش ان کے بھائی نیاز احمد کے حوالے کردی ہیں۔ دونوں افراد دو دن قبل ہوشاپ میں دوران آپریشن جاں بحق ہوئے تھے۔ لاشیں پیر کی شام ایف سی ہیڈکوارٹر سے ان کے رشتہ داروں کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے حوالے کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں