عمران خان کہتے تھے غربت بڑھ جائے توسمجھ لیں وزیراعظم چورہے، سعد رفیق

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے غربت بڑھ جائے توسمجھ لیں وزیراعظم چورہے۔
قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ کے پاس 11 ووٹوں کی حکومت ہے، ہمیں پتا ہے وہ 11 ووٹ کہاں سے آئے، پی ٹی آئی والے اپنے لیڈرکوسمجھائیں مخالفین کومقدمات میں الجھانے سےملک نہیں چلتا۔
انہوں نے کہا کہ آپ سیاسی اختلاف کو سیاسی دشمنی میں تبدیل کررہے ہیں، وزراء ایک دوسرے کےخلاف باتیں کررہے ہیں یہ تماشہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں