دکی کے جنگلات میں لگی آگ پر تین دن بعد قابو پالیا گیا

دکی (آن لائن) مرجانزئی تمبیل پہاڑ میں جنگلات کو لگی آگ پر تین دن بعد قابو پالیاگیا ضلعی انتظامیہ لیویز پی ڈی ایم اے محکمہ جنگلات کے ٹیموں نے حصہ لیا قیمتی جنگلات کو بچانے اورتحفظ کےلئے ہرممکن اقدامات کرینگے ڈپٹی کمشنر فیاض علی کامتاثرہ پہاڑ کادورہ کےموقع پربات چیت تفصیلات کیمطابق دکی کےعلاقہ لونی مرجانزئی تمبیل پہاڑ میں جنگلات کو تین دن سے لگی آگ پر قابو پالیا ڈپٹی کمشنر دکی فیاض علی نے خود متاثرہ پہاڑ پر جاکر آپریشن کاجائزہ لیا تین دن آپریشن کی اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہوراحمد بلوچ اسسٹنٹ کمشنرلونی بیبرگ لہڑی نائب رسالدارستارخان لونی نائب رسالدارراحت اللہ زرکون ودیگر آفیسران کی نگرانی میں لیویز اہلکاروں پی ڈی ایم اے اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے تین دن کے بعد آگ پر قابو پاکر قیمتی جنگلات کو بڑے نقصانات سے بچالیا جبکہ آگ کی مکمل خاتمے تک پی ڈی ایم اے اور جنگلات اہلکاران آپریشن جاری رکھیں گے ڈپٹی کمشنر فیاض علی نےکہاکہ جنگلات ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جس کی تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے تمبیل پہاڑ میں لگی آگ قابوکرنے پر لیویز آفیسران واہلکاران پی ڈی ایم اےٹیم اور محکمہ جنگلات اہلکاروں کوکامیاب آپریشن پرخراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ جنگلات علاقے کاحسن ماحولیاتی آلودگی میں کارآمد ثابت ہوتاہے روام جنگلات کی کٹائی سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں