دالبندین، ڈیری فارمز نے ہوٹلوں کیلئے دودھ کا نرخ 175، عوام کیلئے 180 روپے فی کلو کردیا

دالبندین( این این آئی) ڈیری فارم اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے درمیان ایم سی آفیس میں مذاکرات کامیاب ،ڈیری فارمزنے ہوٹلوںکے لئے دودھ کا نرخ175 اور عوام کے لئے 180 مختص کردیا۔تفصیلات کے مطابق دالبندین بابائے چاغی پینل کے سرکردہ رہنما میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر فیصل جان نوتیزئی کے سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جان بلوچ،تحصیلدار دالبندین،نائب تحصیلدار کریم بخش قمبرزی وائس چیئرمین حاجی سردار حفیظ میرانزی،انجمن تاجران کے صدر حاجی آغا محمد حسنی چیئرمین حافظ محمد اسماعیل گورگیج ڈیری فارم کے رہنماو¿ں حاجی مولاداد سنجرانی،حاجی نور محمد بڑیچ علی نواز حسنی،ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حسن محمد حسنی شاہ جی ملوک محمد حیات نوتیزئی،صوفی نور احمد،کونسلر سردار سر فراز خان پنجوزئی کونسلر برج لعل، سعد نوتیزئی،کونسلر عبدالجلیل سمالانی کونسلر عبدالروف ترین،کونسلر نوتیزئی ملک عبدالغفار لجہی و دیگر نے شرکت کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر ڈیری فارم اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے اور فیصلہ کیاگیا ،جس میں دودھ ریٹ مقرر کردیا گیا جس پر دونوں فریقین راضی ہو گئے۔اب ہوٹلوں کو 175 روپے میں اور عوام الناس کو 180 روپے میں دودھ فروخت ہوگا۔ واضح رہے احتجاجاً دالبندین کے تمام ہوٹلوں والوں نے دودھ لینا بند کردیا جس سے دیری فارم والے متاثر ہوئے تھے ہوٹلوں کی بائکاٹ سے دودھ چاہے کی شاہوقین سخت پریشان تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں