محکمہ فشریز کے افسران بلوچستان کے ماہی گیروں کا معاشی قتل عام بند کریں، بی این پی عوامی
کنڈ ملیر (آن لائن) بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری ماہی گیری کامریڈ عبدالصمد زہری کا کنڈ ملیر ڈام سونیمیانی کے ساحل کا دورہ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن و بدعنوانی اور بھتہ گیری کے نشے میں چور محکمہ فشریز کے افسران بلوچستان کے ماہی گیروں کا معاشی قتل بند کرتے ہوئے ماہی گیروں کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔ کامریڈعبدالصمدزہری مرکزی سیکٹری ماہی گیر بی این پی عوامی عبدالصمدنے اپنے مختصردورے سے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رشوت خوری اور لوٹ ماری کے بازار کو گرم کرنے سے اجتناب کریںکنڈملیر//بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی ماہی گیری سیکریٹری کامریڈعبدالصمد زہری نے اپنے کنڈملیرکےدورے کے موقع پرصحافیوں سے مختصر گفتگوکرتے ہوئے وضاحت کی کہ محکمہ فشریز منظم و سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان کی ذرخیز سمندر کو مال غنیمت سمجھ کر یہاں سمندری حیات کا مکمل صفایا کرنے کے درپے ہے کیونکہ محکمہ فشریز بلوچستان اور حکومت بلوچستان کی راشی حکومت سندھ کے دیوہیکل غیر قانونی ٹرالرز مافیا سے بھاری بھتہ و رشوت لیکر مذکورہ ٹرالرز کو چھوٹ دے کر بلوچستان کی سمندری حیات کا سودا کرچکے ہیں جس سے یہاں کے ماہی گیر بھوک و افلاس نتگ دستی غربت بے روزگاری اور مفلسی کے دلدل میں بری طرح سے پھنس چکے ہیں گویا کہ مقامی ماہی گیروں کا کوی پرسان حال تک نہیں ہے انھوں نے مزید کہا کہ ٹرالرز مافیا گجہ نیٹ و وار نیٹ کی یلغار و کثرت سے مقامی ماہی یر دو وقت کی روٹی سے ترس رہے ہیں اور محکمہ فشریز کے آفیسران عیاشیاں کر رہے ہیں دوسری طرف ٹرالرز مافیا یہاں کے چھوٹے ماہی گیروں کے پھیلائے ہوئے جالوں کو چیر پھاڑ کرکے مچھیروں کو لاکھوں رویپوں کا نقصان پہنچا رہے ہیں اس ضمن میں ذمہ داران خواب خرگوش کی نیند میں سو کر بے حس اور لا پروای کے مرتکب ہوچکے ہیں جو کہ محکمہ فشریز کے آفسران کے منہ پر زور دار طماچہ ہے کامریڈعبدالصمد زہری نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالرز مافیا کو بلوچستان سے روک کر یہاں کے ماہی گیروں کو چھٹکارہ و نجات دلا کر ماہیگیروں کا معاشی قتل عام کو بند کیا جائے تاکہ پلوچستان کے ماہی گیر آزادانہ اور بہتر معنوں میں اپنے بال بچوں کی کفالت کر سکیں۔


