کراچی سے لاپتہ خضدار کے رہائشی محمد اورعاصم کو بازیاب کیا جائے، بلوچ وائس فار جسٹس
کوئٹہ(پ ر)بلوچ وائس فار جسٹس نے خضدار کے رہائشی محمد ولد محمود اور عاصم ولد محمد اعظم کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان نوجوانوں کو رواں سال 16جون 2023 کو کراچی سےلاپتہ کردیا گیا تھا۔ وہ اب تک بازیاب نہیں ہوسکے۔ محمد اور عاصم کو فی الفور بازیاب کیا جائے اور ان کے خاندانوں کو اس دردناک اذیت سے چھٹکارا دلائی جائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی سے بلوچستان میں ایک بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی اس طرح برقرار رہی تو بلوچ قوم صفہ ہستی سے مٹجائے گی۔ جبری لاپتہ افراد کی تشدد زدہ لاشیں پھینکنے کے ساتھ ساتھ جعلی مقابلوں میں بھی لاپتہ افراد کو قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال کوئٹہ سے بھائیوں کو گھر سے جبری حراست میں لے لاپتہ کیا گیا تھا اب گزشتہ دنوں ایک بھائی جس کی شناخت محمد شفیع بنگلزئی کی نام سے ہوئی ہے انہیں ایک اور لاپتہ ہونے والے نوجوان محمد یوسف نیچاری جن کو 26 اگست کو کوئٹہ سے لاپتہ کیا گیا تھا، انہیں ایک جعلی مقابلے میں قتل کرکے سی ٹی ڈی نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے انہیں مسلح تنظیم کے ساتھ منسلک کیا تھا جو انتہائی تشویشناک عمل ہے کہ بے گناہ و معصوم نوجوانوں کو گھروں سے خاندانوں کے سامنے اٹھا کر لاپتہ کیا جاتا ہے پھر انہیں قتل کرکے دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی مقابلے میں قتل کئے گئے نوجوان محمد شفیع کا بھائی سلیمان بنگلزئی جنہیں ان کے ساتھ حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا تھا وہ تاحال لاپتہ ہیں۔ ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے لہذا انسانی حقوق کی تنظیمیں سیلمان بنگلزئی کی باحفاظت بازیابی کے لئے کردار ادا کریں۔


