تنخواہوں کی ادائیگی، رہائشی کالونی میں بجلی میٹرز کی واپسی یقینی بنائی جائے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیرانتظام اپنے طے اور منظور شدہ مطالبات کے حق میں ایڈمن اور ایگزامینشن بلاک احتجاجا بند کیا گیا اور احتجاجی مظاہرہ زیرصدارت ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی منعقد ھوا، مظاہرے سی پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، فریدخان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ، سیدشاہ بابر اور سید محبوب شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کی کالونی سے زبردستی اور غیر قانونی طور پر لے جانے والے بجلی میٹرز کی فوری واپسی اور اس بابت واپڈا و کیسکو حکام سے ملاقات کے بعد قانونی طریقہ کار طے کرنے کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے اور مستقل میں واپڈا سمیت گیس کے اہلکاروں کو جامعہ کے انتظامیہ اور ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کی موجودگی میں میٹرز چیک کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے مقررین نے کہا کہ فوت شدہ ملازمین کے نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر جامعہ بلوچستان میں نافذ کرایا جائے جیسا کے باقی صوبائی و مرکزی حکومت کے اداروں میں نافذ ھوا ہے اور کیمپس کمیٹی یا الاٹمنٹ کمیٹی میں تینوں ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کا نوٹیفکیشن جاری ھو۔ مقررین نے زور دے کرکہا کہ گورنر بلوچستان/ چانسلر جامعہ بلوچستان کے احکامات کے مطابق پروموشن، اپ گریڈیشن ٹائم سکیل، 5 فیصد کٹوتی کا خاتمہ، ٹیچرز ہاسٹل میں عارضی طور پر رہائش پذیر اساتذہ کرام اور آفیسران سے معاہدے کے مطابق ماہانہ کٹوتی پر من وعن عمل کرایا جائےاور ڈی آر اے سمیت تمام بقایاجات کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن کا اجرا اور زیر التوا میڈیکل بِلز کی ادائیگی اور میڈیکل بِلز کے حوالے سے طریقہ کار آسان بنایا جائے مقررین نے مطالبہ کیا کہ جی پی فنڈز کے طے شدہ صوبائی اور وفاقی نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرسٹ ریٹ کا نفاذ فوری طور پر کرایا جائے اور تینوں ریسرچ سینٹرز کو 35 فیصد اضافہ شدہ تنخواہوں کی ادائیگی سمیت ہاوس ریکوزیشن کی بقایاجات سمیت ادائیگی یقینی بنائے اور جامعہ بلوچستان میں کلاس فور ملازمین کو صوبائی حکومت کی طرز اور یونیورسٹی آف بلوچستان کی اپنی نوٹیفکیشن کے مطابق جونیئر کلرک کی تعیناتی کے لئے اقدامات اٹھایا جائے اور جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام، آفیسران، ملازمین اور پینشنرز کو پینشنز کی بروقت ادائیگی یقینی بنانا وائس چانسلر اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کیونکہ تاخیر سے تنخواہوں کی ادائیگی سے ملازمین سخت ذہنی کوفت میں مبتلا ھوتے ہیں اور تمام یوٹیلیٹی بلز سمیت بینکوں سے لئےگئے قرضوں پر اضافی چارجز کی کٹوتی ملازمین سے ھوتی ہیں یہ اضافی سرچارج جامعہ بلوچستان کی ادائیگی کریں اور ریٹائرڈ آفیسران و ملازمین کو فوری طور پر فارغ کیا جائے۔ مقررین نے اعلان کیا کہ بروز جمعرات کو بھی ایڈمن بلاک سمیت ایگزامنیشن بلاک احتجاجا بند رہےگا اور ایڈمن بلاک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں