کیسکو کی جانب سے عوام پر بھاری جرمانوں اور زیادتیوں کیخلاف کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کی احتجاجی ریلی
کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے زیراہتمام بدھ کو واپڈا اہلکاروں کی جانب سے عوام کے بلاجوازمیٹر اتارنے ،بھاری جرمانوں کے خلاف سرکی روڈ سے کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ،صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حسنین ہاشمی ،ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر میرنصیب اللہ شاہوانی کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو سرکی روڈ، سیٹلائٹ ٹاون سے ہوتی ہوئی واپڈا کے دفتر پہنچی جہاں ریلی کے شرکائ نے احتجاجی دھرنا دیا اور واپڈا کے ناروا رویئے کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ریلی کے شرکائ نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ دھرنے کے شرکائ سے پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ،صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حسنین ہاشمی ،ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر میرنصیب اللہ شاہوانی،سید ایوب آغا، ملک شاہ زیب کاسی،ملک خدا بخش لہڑی،نجیب اچکزئی ، لیاقت مظلوم یار اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے واپڈا افسران اوراہلکاروں نے ایک عوام دشمن پالیسی اپنائی ہوئی ہے جس میں عوام سے بھاری جرمانے اور بلوں کو بھرنے کا ایک ناروا آپریشن شروع کیا گیا ہے جس سے شہر کے عوام متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کے حالیہ جاری ناروا اور ظالمانہ آپریشن کوفوری طور پر روکا جائے جاری آپریشن منصفانہ اور تحقیقاتی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے بغیر تصدیق میٹر اتار کر بھاری جرمانے کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کاہ کہ واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے لگائے گئے غیرقانونی کنکشن کے خلاف کارروائی کی جائے تیز رفتار ڈیجیٹل میٹرز کو مسترد کرتے ہیں اس کی آزاد معیاری لیبارٹری سے تصدیق کو یقینی بنایا جائے میٹر ریڈنگ کو شفاف اوربروقت یقینی بنایا جائے واپڈا اہلکاروں کو اور صارف کی موجودگی میں میٹر کی جانچ پڑتا کرنے کا پابند بنایا جائے پیمرا کی ایس او پیز کے مطابق جرمانے عائدکئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں مفلوج کھمبوں کو ٹھیک کیا جائے جن سے بڑے حادثات رونما ہونے کے خدشات ہیں ،عوامی شکایات کے پیش نظر چیف انجینئر کے آفس میں آن لائن شکایات سیل قائم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا تدارک کیا جائے واپڈاراہلکاروں کے مفت یونٹس کو ختم کرکے عوام کوا س بوجھ سے چھٹکارا دلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک یونٹ کو100یا 200یونٹس سے اوپر جانے پر یکساں ریٹ کی پالیسی بنائی جائے شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں کے اوپر سے گزرنے والی تاروں کو فی الفور ہٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمرز میں غیر معیاری میٹریل کی انکوائری کی جائے اور سالوں پرانے لائنوں اور جمپرڈی فیڈنگ کو تبدیل کیا جائے واپڈا کمپلین آفس کے اہلکاروں کی حاضری اور اور کمپلین کے تدارک کو یقینی بنایاجائے اور حالیہ غیر تصدیق شدہ میٹرز کے صارف کو بلاجواز جرمانے کو ریفنڈ کیا جائے بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ملکر وزیراعلیٰ اور گورنر ہا¶س کے گھیرا¶ سمیت سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔


