پاکستان کی داخلہ و خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، افغانوں کو نکالنے کے بجائے کارڈ جاری کیے جائیں، خوشخال کاکڑ

ڑوب (این این آئی) افغانوں کی گرفتاریاں اقوامِ متحدہ کے قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے افغانیوں کو کارڈ جاری کئے جائیں خان شہید سے لیکر ملی شہید عثمان خان کاکڑ تک پشتونخوا میپ کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے 7 اکتوبر اور 11 اکتوبر کے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جمہوریت آئین وقانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کیلئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ شیریک چیئرمین مختیارخان یوسف زئی سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا صوبائی صدر نصراللہ زیرے نائب صدر عبدالقیوم ایڈووکیٹ نعمت اللہ مولوی عبداللہ اور میر وائس خان نے 7 اکتوبر اور 11 اکتوبر کے شہدائ کی مناسبت سے ظریف شہید پارک میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ آج کے دگرگوں مسائل اور مختلف بحران آئین سے رو گردانی کا نتیجہ ہے پی ڈی ایم حکومت نے ملک اور عوام کو بدامنی بیروزگاری اور کمرتوڑ مہنگائی میں پھنسا کر چلے گئے جان بوجھ کر پشتونوں کی مردم شماری کم کی گئی جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں موجودہ حالات میں پشتون کہیں محفوظ نہیں ایسے حالات میں پشتون لیڈر شپ کا متحد ہونا ضروری ہے ملک معاشی سیاسی اور امن کے حوالے سے بحرانوں کا شکار ہے ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا ہے تمام سول ادارے بے توقیر کر دئے گئے اور انہی حربوں کے بل بوتے پر ہر دور میں ملک میں الیکشن کے نام پر سلیکشن کیا جاتا ہے۔مقررین نے کہا کہ پشتونخوا میپ نے پشتون وطن اور قوم کیلئے ہر موڑ پر قربانیاں دی ھیں اور دیتے رہیں گے پشتون قوم کے حق حاکمیت اور آزادی و مختیاری کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آج پشتون اپنے ہی وطن میں محکوم اور بے اختیار ہے ان کے وطن اور وسائل پر غاصب قابض ہیں لہٰذا پشتونوں کی مسائل و محکومی سے نجات متحد ہونے میں ہیں اگر متحد نہ ہوئے تو مستقبل میں سخت مشکل حالات کا سامنا کریں گے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پارٹی کے آئین منشور اور دستور پر ساز باز کی گئی اور پارٹی کے اکثریت نے خوشحال خان کو چیئرمین منتخب کیا اور الحمدللہ پارٹی آج اس سے بہت زیادہ مضبوط اور منظم ہے اور عوام جوق درجوق اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ مردم شماری میں پشتونوں کو سب سے زیادہ نقصان جان بوجھ کر دیا گیا پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام پر بدامنی بیروزگاری اور مہنگائی مسلط کرکے چلے گئے آج کے حالات اس کا نتیجہ ہے ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسی ناکام ہے تمام ہمسایہ ممالک ہم سے ناراض ہیں دنیا میں ہم پر کوئی اعتبار نہیں کر رھا اس واحد حل جمہوریت اور جمہوری آزادی میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں