پاکستان بھر میں بلوچستان کی مال برداری گاڑیوں سے بھتہ اور رشوت طلبی کا نوٹس لیا جائے، گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے چیف آف آرمی اسٹاف حافظ محمد عاصم منیر ‘نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ‘وزیر داخلہ سرفراز بگٹی‘ چیئرمین FBRگورنر سندھ کامران ٹیسوری ‘وزیر اعلیٰ سندھ‘ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ ‘وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی‘ آئی جی سندھ‘ آئی جی پنجاب ‘آئی جی بلوچستان اور ڈائریکٹر ریجر سندھ ‘پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے سندھ پولیس بمقام جیک آباد شکار پور شہداد کوٹ اور پنجاب پولیس بمقام فورٹ منرو سخی سرور پر ڈیزل کا بہانہ بناکر ہمارے ٹرکوں کھڑی کرکے بھتہ لے رہے ہیں یا 200لیٹر 400لیٹر تک گاڑیوں کی ٹینکی سے زبردستی نکال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے اور ہم خود سمگلنگ کیخلاف ہے اور ہمارے ٹرکوں میں پنجاب آنے جانے کیلئے 6 ویلر 600لیٹر 10ویلر 800اور ٹرالر 1100لیٹر اپنے ٹینکی میں ڈلواتیں ہیں اور ہمیں سندھ ‘پنجاب ‘یا خیبر پختونخواہ میں ادھار پرنہیں دیا جاتا اور ہم یہاں بلوچستان ڈیزل ادھاپر لیکر اپنا روزگار کررہے ہیں اور ہم پر پولیس نے روزگار کے دروازے بند کردیئے اور ہمارے ٹرک ڈرائیور جب پولیس کیساتھ قانونی بحث مبا حثہ کرتے ہیں تو پولیس والے ٹرک ڈرائیور وں زد و کوب کرکے تھانہ میں بند کرکے تیز رفتاری یا اورٹیک کا FIRدرج کردیا جاتا ہے ہم حکام بالا سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں اپنی خوراک کی ڈیزل لے جانے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں