گورنر بلوچستان کا سبی کا دورہ، میر چاکر رند یونیورسٹی کے نئے تعمیر ہونیوالے کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سبی(آن لائن)گو ر نر بلو چستان (چا نسلر میر چاکر رند یو نیورسٹی) عبدالولی کاکڑ نے میر چاکر رند یو نیورسٹی سبی کے نئے تعمیر ہو نے والے کمپیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہو کہا کہ میر چاکر رند یو نیورسٹی کے نئے تعمیر ہونے والے کمپیکس سے سبی ، کچھی (بولان)نصیر آباد، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، کو ہلو ،کے طلبائ و طا لبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہوں گےاان خیالات کا اظہار انھوں نے میر چا کر خان رند یو نیورسٹی کے نئے تعمیر ہونے والے کمپیکس کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب غوث بخش خان با روزئی ، کمشنر سبی ڈویڑن بشیر بنگلزئی، ڈی آئی جی سبی رینج پرویز عمرانی ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدائے رحیم، ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی، وائس چا نسلر جان وش کریم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن میر اقبال بنگلزئی مو جود تھے قبل ازیں پرو جیکٹ ڈائریکٹر انجنیئرمیر جہا نزیب ساتکزئی نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ نئے تعمیر ہو نے والی یو نیورسٹی 250(ڈھائی سو)ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے اور 2860ملین رو پے کی خطیر رقم سے تین سال میں تعمیر کی جائے گی اس وقت میر چاکر رند یو نیورسٹی عارضی طور پر پولی ٹیکنیک کالج کی عما رت میں قائم ہے جبکہ مزید 500ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے گور نر بلو چستان عبدالولی کاکڑ نے نے کہا کہ میر چاکر رند یو نیورسٹی کو مزید500ایکڑاراضی فراہم کی جائے گی اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سبی کو جلد مراسلہ جا ری کیا جائے گا تاکہ بروقت یو نیورسٹی کی تعمیر ممکن ہو سکے انھوں نے یو نیورسٹی انتظامیہ اور پرو جیکٹ ڈائریکٹر سے کہا کہ تعمیراتی کام میںنا قص میٹریل استعمال نہ ہو یو نیورسٹی کی تعمیر اعلیٰ معیارکے میٹریل اور جدید ترین طرز کی بنیاد پر تعمیر ہونی چا ہیئے تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کی سختی سے نگرانی کی جائے بعد ازاں گورنر بلو چستان یو نیورسٹی پہنچے جہاں انہیں پرو وائس چانسلر سید مشتاق شاہ نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ مو جودہ یو نیورسٹی جا کہ عارضی طور پر پولی ٹیکنیک کالج میں قائم ہے یو نیورسٹی میں اسوقت 13ڈیپارٹمنٹ کام کررہے ہیں جس میں تقریباَ سبی ،نصیرآباد،کچھی(بولان) ،جعفرآباد، کوہلو ،ڈیرہ بگٹی کے طلبائ و طا لبات زیر تعلیم ہیں لیکن طلبائ کی بڑھتی ہو ئی تعداد کے پیش نذر مزید ڈیپارٹمنٹ قائم نہیں ہو سکتے گور نر بلو چستان نے میر چاکر رند یو نیورسٹی کے چانسلر اورا نتظامیہ کو یقین دلا یا کہ میر چاکر رند یو نیورسٹی کے فنڈ بلا تعطل جا ری رہےں گے تاکہ یو نیورسٹی کے معاملات احسن طریقے سے جا ری رہ سکیں انھوں نے کہا کہ میر چاکر رند یو نیورسٹی نے کا شمار کم عرصے میں صوبے کی اعلیٰ یو نیورسٹیوں میں ہوتا ہے مستقبل قریب میں میر چاکر رند یو نیورسٹی کا شمار ملک کی اعلیٰ یو نیورسٹیوں میں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں