چیک پوسٹوں پرعوام کی تذلیل کاسلسہ بندکیا جائے،جمیعت نظریاتی

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص‘مرکزی کنوینئرمولانا عبدالقادرلونی‘ مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ صوبائی امیرخیبرپختونخوا مولانا قاضی گل الرحمن نکیال مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار چشتی نے کہا کہ چیک پوسٹوں پرعوام کی تذلیل کاسلسہ بندکیا جائے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں کاتماشہ بنایا ہے جس میں بچے اورضعیف العمر اور لیڈ یز ہوتے ہیں بہت سے لوگ دور داراز علاقوں سے علاج کرنے کے لیے آتے ہیں اورچیکنگ کے نام پر بیجا سوالات کہاں سے آرہے ہوں، کہاں جارہے ہو، کیاکام کرتے ہو گاڑیوں کا قطار لگانا کہاں کا انصاف ہے اس سے نہ تو امن قائم ہوا ہے اور نہ قائم ہوگا اور نہ یہ قیام امن کاطریقہ ہیاس طرح چیکنگ کہ نام پر عوام ظلم وزیادتی کو برداشت نہیں کرینگے گورنر وزیراعلی ایف سی کے اعلی حکام اور بریگیڈئر اس کانوٹس لیے بات اس نوبت تک نہ پہنچائے کہ ندامت کاسامنا کرناپڑے انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر رشوت بھتہ وصولی اور تھانوں میں درندگیت محکموں اور اداروں کی ماتھے پر بدنما داغ لگا دیا ہے آج محافظ کے بجائے ان کو چوروں کی نظر سے دیکھ رہے ہیں اداروں اور محکموں کی اصلاحات نہ ہونے کی وجہ سیآج خیبر پختونخوا میں پولیس کی ہاتھوں سیملزم کوبرہنہ کرکے سفاکیت اور درندگیت کاجوواقعہ پیش آیا اس سے قوم میں منفی تاثر اوراشتعال ضرور آئیگاپولیس کی حواس باختگی نے انسانیت کی دھجیاں اڑا دئیے پولیس کی شرمناک حرکت کہ ملزم پرتشدد کے بعد برہنہ کرکے ان کی ویڈیو اورپھر سوشل میڈیا پر پھیلائی جائے یہ اختیارات کہاں سے مل چکے ہیں اداروں اور محکموں کواپنے حدود تک پابند نہ ہونے کی وجہ سے قتل، تشدد، اوربے عزتی درندگیت کی واقعات رونما ہوگے۔انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل کاسلسہ بند نہ کیا توجلد لائحہ عمل کااعلان کرینگے اور چیف جسٹس چیک پوسٹوں پر مقامی لوگوں کی تذلیل اور خیبر پختونخواتھانہ تہکال میں پولیس کی ہاتھوں سے درندگیت اور سفاکیت پیش ہونی والی واقعہ کانوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں