خضدار، نال میں مہنگائی بے قابو، روز مرہ اشیا کی قیمتیں عوام کی دسترس سے دور

نال (آن لائن) ضلع خضدار کے تحصیل میں مہنگائی کا جن بے قابو غریب لوگوں کی چیخیں نکل گئیں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے باوجود روز مرہ استعمال ہونے والے چیزوں کے نرخ اسمان سے باتیں کررہے ہیں اشیاءخورد نوش عام آدمی کی دسترس سے کوسوں دور ہیں مہنگائی پر قابو پانے کی کوئی زحمت گوارا نہیں کررہا تحصیل نال قلات ڈیژون کا پہلا تحصیل ہے جب چیزیں مہنگائی ہوتی ہیں ایجنسی والوں کے پاس گوداموں رکھے چیزیں جنہیں کم قیمتوں میں خریدے تھے اسی وقت مہنگائی کرتے ہیں جب چیزوں کی قیمتوں میں مسلسل کمی جب ہو ان کا جواب یہ ملتا ہم لوگوں نے مہنگے داموں چیزیں لائے ہیں جب ختم ہوگی پھر سستی ہوگی تھوک اور پرچون کے دکانوں میں ہر چیز کے الگ الگ نرخ ہیں مہنگائی کی وجہ سے متوسط طبقے کےلے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے نال انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک نئے نرخ نامہ نہیں بنائے گئے عوامی حلقواں نے نوٹس خضدار اے سی نال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں