مصر نے غزہ کیلئے امدادی پروازوں کو صحرائے سینا میں اتارنے کی تیاری شروع کردی
مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ پر کئی روز سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پیدا شدہ صورت حال میں بے گھر ہونے والے لاکھوں فلسطینی شہریوں کو امدادی سامان کی ترسیل کے لئے مصر نے اپنے شمالی سینائی میں موجود ایئر پورٹ کو امدادی سامان والوں کے لئے تیار کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری حکام نے جمعہ کو بتایاکہ اس مقصد کے لئے مصر نے رفح راہداری کو بھی کھلا رکھا ہوا ہے۔ تاہم اس راہداری اور اس کے گردو نواح میں اسرائیلی بمباری اور ‘بلاکیڈ’ نے فلسطینی شہریوں کے لئے غیر معمولی مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔اسرائیل کی فضائیہ کی مسلسل بمباری کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے پانی و بجلی اور خوراک و ادویات کی فراہمی تک کاٹ دی ہے۔ جس کے نتیجے میں 23 لاکھ کی غزہ کی آبادی جیل پر بمباری جیسی صورت حال سے دوچار ہے۔اس سے مصر کے لئے بھی ‘الارمنگ ‘صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ مصر کا رفح کی راہداری تک جڑی جنوبی سرحد میں رفح ایک تنگ سی واحد راہداری ہے۔ جو ایک جانب زیر محاصرہ اہل غزہ کو دنیا سے جوڑنے کا محدود موقع ہے تو دوسری جانب مصر محض اسی راستے سے دنیا سے آنے والا امدادی سامان غزہ پہنچانے کو ممکن بنا سکتا ہے۔اس وقت غزہ میں خوارک، ادویات، کمبلوں اور خیموں کی سخت ضرورت ہے کہ لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں تو اس سے بھی زیادہ کھانے پینے کی بنیادی اشیا حتی کہ ادویات تک سے محروم ہیں۔ جنریٹرز کے لئے ایندھن بھی ختم ہو چکا ہے۔مصر نے اردن اور قطر سے ابتدائی امداد برائے غزہ وصول کرنے کی تیاری کی ہے۔ لیکن مصری سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی قافلوں کو سینائی ایئر پورٹ اس وقت تک نہیں چھوڑنا ہو گا جب تک امدادی سامان کی فراہمی کے لئے ر فح کی راہداری کلئیر نہ ہوجائے۔ان ذرائع کا کہنا تھا امریکہ نے اردن اورمصر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ غزہ تک امدادی سامان کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ابھی اس بارے میں تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ابھی اس امر کی بھی وضاحت موجود نہیں ہے کہ مصر اور امریکہ کے درمیان اسرائیل اور حماس کو محدود جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے مذاکرات میں پیش رفت کی کیا صورت ہے۔ تاکہ غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی ممکن ہو سکے۔البتہ یہ تصدیق کی گئی ہے کہ جمعہ کے روز اردن سے ادویات اور طبی امداد لے کر ایک پرواز پہنچی ہے جو ہلال احمر کے حوالے کر دی گئی یے۔جبکہ اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لئے انسانی بنیادوں پر بھی محدود جنگ بندی نہیں کی جائے گی۔ جب تک فلسطینی جنگجو اسرائیلیوں کو رہا نہیں کرتے۔


