افغان قوم قابل نفرت ،ان کے وسائل ہڑپ کرنا حلال ہے ،پشتون قوم پرست جماعتیں
پشین(آن لائن) پشتون قوم پرست جماعتوں کے رہنماں نے کہا ہے کہ افغانوں کے وسائل زیردست رکھ کر اسے بے دردی سے ہڑپ کرنا حلال جبکہ افغان قوم قابل نفرت ہے اس دو رنگی سے مزید پشتون افغان ورغلایا نہیں جاسکتا افغانوں کی ڈی این اے معلوم کرنے والے پہلے اپنا ڈی این اے کرالیں پتہ چل جائیگا کون کس کا اولاد ہے پشتون افغان ہزاروں سال سے اپنے ابا واجد کے سرزمین پر آباد ہے انہیں بزور طاقت بیدخل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے عرب مسلمان ایرانی مسلمان بنگالی مسلمان ہندوستانی مسلمان کی حمایت جبکہ افغان مسلمان سے نفرت ہی نفرت جسکی وجہ ہم پشتون بخوبی سمجھ سکتے ہیں افغانوں کو زیردست رکھنے کی ارمان سکندر چنگیز اورنگ سے لیکر فیرنگ تک کسی کا پورا نہ ہوسکا اور نہ ہی آج طاقت اور غرور کے نشے میں مست حکمران اشرافیہ کہ پوری ہوگی جب تک افغانستان زیر نگیں رکھنے کی سوچ ہوگی نہ صرف یہاں بلکہ پورا خطہ عدم استحکام کا شکاررہیگا دنیا جہان سے ڈالر ریال اور پونڈ افغانوں کے بدولت وصول کئے گئے آج مطلب پورا ہونے پر انکی توھین وتضحیک کی جارہی ہے پشتون بلوچ متفق و متحد ہوئے تو وسائل پر اختیار اور وطن کے مالک بننے میں دیر نہیں لگے گی ماضی میں چند عاقبت نااندیش قوتوں نے اپنی گروہی ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر دو برادر اقوام کے درمیان دوریاں پیدا کی گئیں۔مقررین نے کہا کہ مدمقابل اغیار اور دشمن قوتوں کی کارستانیاں اپنی جگہ لیکن اس میں اپنوں کے کردار کو بھی یاد رکھا جائیگا ننگ وناموس کی اس جہد میں اگر وہ ساتھ نہیں دے سکتے لیکن کم ازکم ہمارے راستے کانٹے نہ بوئیں آج کی یہ اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ پشتون اولس نوجوان قوم دوست وطن دوست مترقی قوتوں کے سنگ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج کی اس لڑی کو مزید وسعت دی جائیگی جلسہ عام کی قراردادیں اے این پی کے ضلعی سنئیر نائب صدر سید عبدالباری غرشین نے پیش کئے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالصادق کاکڑ نے ادا کئے تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری امین اللہ نے حاصل کی دریں اثنا نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 16۔اکتوبر کو صبح 10بجے مئی زئی اڈہ میں افغان کڈوال کیساتھ توھین آمیز چلن بارڈرز کی بندش الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر منصفانہ حلقہ بندیوں واپڈا کیسکو کی جانب سے صارفین کے ظلم نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز کی اجرا میں حائل رکاوٹوں بدامنی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی جلسہ ہوگا جس میں پشتون خواملی عوامی پارٹی عوامی نیشنل پارٹی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی ومرکزی رہنما شرکت کرینگے


