بلوچستان میں بلدیاتی نظام فعال نہ ہوسکا

مانجھی پور (این این آئی ) ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے بلوچستان میں بلدیاتی نظام فعال نہ ہو سکے نہ کسی کو اب تک ٹھیک سے اختیارات ملے نہ ہی کوئی فنڈز ریلیز ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع صحبت پور سمیت بلوچستان بھر میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو تاحال نہ فنڈز ریلیز ہوئے نہ ہی انہیں ان کے اختیارات مل سکےٍ۔ ضلعی چیئرمین وائس چیئرمین یو سی چیئرمین اور کونسلران تاحال اپنے اختیارات سے بے خبر، افسر شاہی کی ملی بھگت سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو دیوار سے لگا رکھا ہے، سابقہ حکومت یا نگران حکومت نے تاحال اس نظام کو سپورٹ نہیں کیا جس کی وجہ سے سے بلدیاتی نمائندوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں