نیشنل پارٹی کی حکومت نے ترجیحی بنیاد پر بلوچستان میں امن قائم کیا، اسلم بزنجو
کراچی، کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر مخدوم ایوب قریشی اور سینٹرل کمیٹی کے رکن وضلع خضدار کے صدرحمیدبلوچ ایڈوکیٹ نے کراچی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ئ سردار اسلم بزنجو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے ان کی مزاج پرسی کی اس موقع پر ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سردار اسلم بزنجو نے کہا کہ امن وامان کے لحاظ سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے دورمیں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر تھی انہوں نے کہا ہماری جماعت کو بلوچستان میں جب حکومت ملی تھی اس وقت بلوچستان میں دہشت گردی اوربدامنی اپنے عروج پر تھی لیکن نیشنل کی حکومت نے ترجیحی بنیاد پر بلوچستان میں امن قائم کیا معیار تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے کام پر خصوصی توجہ دی گئی حکومتی کارکردگی کے نتیجے میں بلوچستان میں امن قائم ہوایہ کریڈٹ بھی نیشنل پارٹی کی حکومت ہی کوجاتاہے کہ ہم نے سب سے پہلے یہاں پر پر امن اور شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے، انہوں نے کہا کہ آج پورے بلوچستان میں نیشنل پارٹی اپنی تنظیم اور کیڈرکے حوالے سےسب سے بڑی اور منظم سیاسی جماعت ہے بلوچستان کے عوام نیشنل پارٹی کے منشور اور قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جوک در جوک پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، سردار اسلم جان بزنجو نے کہاکہ آنے والے عام انتخابات میں ہماری جماعت بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی انہوں نے کہا کہ عوام سے ہم یہ عہدکرتے ہیں کہ ہم عوام کی ترقی اور بلوچستان کی خوشحالی کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


