بابو سر ٹاپ پر برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا
ایبٹ آباد(یو این اے)برفباری کے باعث بٹہ کنڈی سے آگے سیاحوں کاداخلہ بندکردیاگیا۔ترجمان کاغان ڈیلوپمنٹ اتھارٹی معظم علی نے بتا یاہے کہ پیر کو ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات نارانشہرکے پہاڑوں،جھیل سیف الملوک،بابوسرٹاپ،اپرویلی،جلکھڈ،لولوسرجھیل اورسری پائےپربرفباری کاسلسلہ شروع ہو گیا جو جاری ہے۔بابوسرٹاپ پرایک فٹ تک برف پڑچکی ہے،سڑکوں پرہلکی برفباری کےباعث بٹی کنڈی سےآگے سیاحوں کاداخلہ بندکردیاگیاہے۔انھوں نےمزیدبتایاکہ کاغان اورناران میں بارش جاری ہےتاہم برفباری کاسلسلہ ناران شہرکےقریب پہنچ چکاہے۔ان کاکہناتھاکہ کاغان ڈیلوپمنٹ اتھارٹی نےتاحال کسی بھی علاقےمیں آپریشن شروع نہیں کیا ہے۔
Load/Hide Comments


