احتجاج کو طاقت سے روکنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، بیوٹمز اساتذہ

کوئٹہ(یو این اے )بیوٹمز فیمل اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق احتجاج کو طاقت سے روکنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، حکومتی اعلانات پر عملدرآمد کی بجائے اسٹاف کو پولیس بلاکر ہراساں کرنے، ان کے جائز مطالبات کیلئے احتجاج کے حق کو طاقت کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، الاونسز، ریگولرائیزیشن، شوکاز نوٹسز کی واپسی سمیت 8 مطالبات پورے نہ ہونے تک جدوجہد میں فیمل اسٹاف تمام دیگر ملازمین اور ایسوسیشن کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی احتجاج کے دوران خواتین پولیس اہلکاروں کو بلاکر خواتین اسٹاف کو ڈرانے کی کوشش کی گئی جو افسوس ناک ہے، جو عناصر یونیورسٹی انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان سازشوں کے ذریعے اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ 8 نقاطی چارٹر آف ڈیمانڈ میں جائز حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے جو ملازمین کا حق ہے، 1 سے 17 گریڈ کے ملازمین کا بونس بحال کرنے، اسٹڈی لیو کی بغیر تنخواہوں میں کٹوٹی کے بحال کرنے، جی پی فنڈز اور بی ایف فندز کو نوٹفائی کرنے، ہاوس ریکوزیشن کی منظوری، اساتذہ کو جاری شوکاز نوٹسز کی واپسی، ہیلتھ پالیسی اور 7-8 سال سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولرائز اور سینیٹ سے منظوری کے بعد ڈیلی ویج بڑھانے کے مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی، اس دوران کسی قسم کی کاروائی کی گئی تو نتائج کی زمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں