شرمیلا فروقی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،تصاویر وائرل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فروقی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔شرمیلا نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر فالوورز کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی نوید سنائی۔شرمیلا فاروقی نے عمرے سے لی گئی دلکش و حسین مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ الحمدللہ! آج پاپا کی دوسری برسی پر ان کے ایصالِ ثواب کیلئے میں نے عمرہ ادا کیا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور میری عبادات قبول فرمائے۔ آمین۔شرمیلا نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دو مقدس مساجد کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔شرمیلا فاروقی کواکثر و بیشتر ٹیلی ویژن پر سیاست اور سماجی مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


