جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبے بند، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری
کوئٹہ (آن لائن) جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام بروز منگل کو بھی اپنے جائز اور منظور شدہ مطالبات کے لئے آٹھویں روز بھی جامعہ بلوچستان کے ایڈمن اور ایگزامیمشن بلاک احتجاجا بند رکھا اور ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ایڈمن بلاک سے ریسرچ سینٹرز تک نکالا گیا جو وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میں تبدیل ھوا۔ احتجاجی مظاہرہ زیرصدارت نذیر احمد لہڑی منعقد ھوا ،احتجاجی مظاہرے سے نذیر احمد لہڑی، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ، شاہ علی بگٹی، فریدخان اچکزئی پروفیسرارسلانشاہ، گل جان کاکڑ ، سید محبوب شاھ، محمد اکبر کاکڑ، سیدشاہ بابر نے خطاب کیا جبکہ حافظ عبدالمنان نے تلاوت کلام پاک سے جلسے کا آغاز کیا۔ مقررین نے کہاکہ جامعہ بلوچستان کے خاصکر تینوں ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو انکی مکمل تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہیں اور انہیں اس سال اضافہ شدہ 35 فیصد اور ہاوس ریکوزیشن سے پچھلے دو سالوں سے محروم رکھا گیا ہیں جبکہ جامعہ بلوچستان کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے پچھلے کامیاب احتجاج کے نتیجے میں تحریری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہیں جس پر وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر، ٹریڑار، رجسٹرار اور ایک ڈین نے دستخط کئے لیکن اب تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔۔مقررین نےزور دے کر کہا کہ ہم ہر صورت میں منظور اور طے شدہ پوائنٹس پر عملدرآمد کراکر دم لینگے۔مقررین نے گورنر بلوچستان و نگران وزیر اعلی سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر اور دیگر کے ملازمین دشمن روئیے کا نوٹس لے کر انہیں تحریری معاہدے پر عملدرآمد پر پابند کریں۔مقررین نےکہا کہ پرموشن ،آپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل، ٹیچرز ہاسٹل میں عارضی طور پر رہائش پذیر اساتذہ کرام اور آفیسران سے کمروں کی ماہانہ کرایوں، فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن، کالونی میں رہائش پذیر اساتذہ اور آفیسرز سے 5 فیصد کٹوتی، ڈی آر اے سمیت تمام بقایاجات کی ادائیگی، میڈیکل بلز کی ادائیگی، تینوں ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ اور ملازمین کو اضافہ شدہ 35 فیصد تنخواہوں سمیت ہاوس ریکوزیشن کی بقایاجات سمیت ادائیگی اور پینشنرز کو پینشنز کی بروقت ادائیگی اور میٹرک پاس کلاس فور ملازمین کو صوبائی حکومت کی نوٹیفکیشن کے مطابق جونیئر کلرک بنانے کے حوالے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کئے گئے تحریری معاہدے پر عملدرآمد سے ہی یونیورسٹی آف بلوچستان کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین میں بے چینی ختم ھوسکے گی۔۔مظاہرین نے اعلان کیا کہ بروز بدہ کو بھی ایڈمن اور ایگزامیمشن بلاک احتجاجا بند رکھا جائے گا اور ایڈمن سے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ نکالا جائے گا جو مختلف شعبہ جات سے ھوتے ھوئے ایڈمن بلاک کے سامنے بڑا احتجاجی جلسے میں تبدیل ھوگا ،تمام اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے منظور شدہ مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔


