سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات پیر تا جمعہ صبح 8:30 سے 4.30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ پیر تا جمعہ ایک بجے سے 1:30 بجے تک نماز اور دوپہر کے کھانے کا وقفہ ہوگا۔
Load/Hide Comments


