سینیٹ اجلاس کے معاملے پر چیئر مین صادق سنجرانی اور پی پی میں ڈیڈ لاک بر قرار

اسلام آبا د(آن لائن)سینیٹ اجلاس نہ بلانے پر چیئرمین صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک تاحال برقرارتاہم پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی تحریک انصاف کی پیش کش مسترد کردی۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے نہیں فلسطین کے مسئلے پر ہمارا ساتھ دے،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق چیئرمین مسلسل اجلا س بلانے سے انکاری ہیں اس لیے پیپلز پارٹی سے تعاون کےلیے تیار ہیں، پیپلز پارٹی نے صرف اجلاس نہ بلانے کی وجہ سے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی مخالفت کردی،سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا ہمیں اجلاس ریکوزٹ کرنے کےلیے صرف تین مزید اراکین کے دستخط چاہیے، جماعت اسلامی نے مسئلہ فلسطین پر اجلاس بلانے کی درخواست پر دستخط کردئیے ہیں 26 اراکین کے دستخطوں کی ضرورت ہے 23 ہو گئے ہیں،سانحہ جڑانوالہ اور مہنگائی پر بحث کےلیے اجلاس بلانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی،فلسطین تو امہ کا مسئلہ ہے اس لیے سب جماعتوں سے تعاون مانگا ہے،انہوں نے کہا کہ اب جے یو آئی ف اور دیگر ساتھیوں سے رابطے کر رہے ہیں،پی ٹی آئی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے نہیں فلسطین کے مسئلے پر ہمارا ساتھ دے،سانحہ جڑانوالہ اور مہنگائی پر بحث کےلیے اجلاس بلانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی،فلسطین تو امہ کا مسئلہ ہے اس لیے سب جماعتوں سے تعاون مانگا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں