جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور عملے کے مطالبات تسلیم کرکے تدریسی عمل بحال کیا جائے، پی ایس ایف

کوئٹہ (پ ر) پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ اور صوبائی جنرل سیکرٹری رزاق عاصم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بلوچستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ بلوچستان میں اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین کے ساتھ حکومت کا غیر منصفانہ رویے پر اظہارِ تشویش۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں پچھلے کئی سال سے مالی بحران پیداکیا گیا ہے جوکہ اس صوبے کے غریب عوام کو تعلیم سے محروم رکھنے کی منظم سازش ہے حکومت بار بار طلبائ اور ملازمین کو اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا گیا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ملازمین پچھلے ایک ہفتے سے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج پر بیٹھے ہوے ہیں جس سے یونیورسٹی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہے حکومت وقت احتجاج پر بیٹھے ملازمین کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور انکی تنخواہوں کا پوری طور پر ادائیگی کرے۔ پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی تمام یونیورسٹیوں کو ایک مخصوص گرانٹ کی فراہمی اور یونیورسٹی بجٹ میں وفاقی اور صوبائی سطح پر اضافے سے ہی یونیورسٹیوں میں مالی بحران کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ پی ایس ایف یونیورسٹی آف بلوچستان کے تمام ملازمین کے ساتھ انکے جائز مطالبات کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں