اسرائیل نے القدس ہسپتال تباہ کرنے کی دھمکی دیدی، عالمی ادارہ صحت کا اظہار تشویش

بیت المقدس(صباح نیوز) غزہ میں زخمیوں سے بھرے ہسپتا ل پر بمباری کے بعد اسرائیل نے القدس ہسپتا ل تباہ کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے اسرائیلی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس ہسپتا ل خالی کرنے کی دھمکی پریشان کن ہے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں سے بھرے ہسپتا ل کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا ممکن نہیں۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں اور مریضوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ لبنانی علاقے سے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں