مند ،دستی بم پھٹنے سے لڑکا زخمی

تربت(بیورورپورٹ) مند کے سرحدی علاقہ میں دستی بم پھٹنے سے کمسن لڑکا زخمی، پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے ایرانی سرحد سے ملحقہ علاقہ مند عبدوئی بارڈر میں دستی بم دھماکہ سے 12 سالہ لڑکا دلجان ولد معیار ساکن عبدوئی بارڈر زخمی ہوگیاہے ،جسے فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ،واقعہ کے بعد لیویز ودیگرمتعلقہ اداروں کے اہلکار وں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں