گوادر آف روڑ ریلی اختتام پذیر، نوجوان ریسر جیئند بلوچ فاتح قرار

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر اسپورٹس کے زیرِ انتظام شاندار گوادر آف روڑ ریلی اختتام پذیر، جیئند بلوچ فاتح قرار جبکہ نادر مگسی رنر رہے۔ فائنل راؤنڈ پیریپیڈ کٹیگری کا ریس آخری دن اتوار کو منعقد ہوا جس میں ملکی و غیر ملکی موٹر ریسرز نے قسمت آزمائی کی۔فائنل راؤنڈ اپ کے مہمان خاص سینیٹر کہدہ بابر نے فلیگ اپ کرتے ہوئے ریس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔موٹر کارز کا ٹریک 250 کلومیٹر ہے جو کہ ناہموار، ریت کے چٹانوں اور سنسنی خیز مہم جوئی پر مشتمل تھا۔ گوادر آف روڈ ریلی کا اختتامی تقریب آج شام کو میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میں فاتحین میں پرائز تقسیم کرنے کے ساتھ میوزیکل نائٹ اور فائرورکس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں