نصیر آباد، زیر تعمیر روڈ پر بارودی سرنگ دھماکہ، مزدور زخمی

نصیرآباد ( آئی این پی) نصیرآباد کے علاقے مقامی پمپ کے قریب زیر تعمیر روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا ٹریکٹر ٹرالی کا ہیلپر شدید زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود۔جمالی پمپ کے قریب (این 65 ٹو سردار رند کوٹ) روڈ کے تعمیراتی کام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانی ٹینکر کا ہیلپر ڈرائیور ساینداد زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں