مشکلات میں گھرے پاکستان کو نواز شریف ہی نکالیں گے، مریم اورنگزیب

لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کو نواز شریف ہی نکالیں گے، نواز شریف نے ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کی ہے ۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کو نواز شریف ہی نکالیں گے، آج نو جوان کو روزگار کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا جب بھی پاکستان پر شب خون مارا گیا، خمیازہ عوام نے بھگتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں