کنٹانی کاروبار کی بندش اور زیادتیوں کیخلاف حق دو تحریک کا کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر دھرنا

کوئٹہ (آن لائن) کنٹانی کاروبار کی بندش اور کوسٹ گارڈ کی زیادتیوں کے خلاف حق دو تحریک کا کوسٹ گارڈ کیمپ کے سامنے دھرنا،کنٹانی کاروبار ،کوسٹ گارڈ کی طرف سے ٹوکن یا نوبت نامنظور ،شناختی گارڈ پر کاروبار کرنے دیا جائے۔ حق دو تحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمان کا مطالبہ۔ کنٹانی کاروبار کی بندش اور کوسٹ گارڈ کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف حق دو تحریک کا کوسٹ گارڈ کیمپ کے سامنے دھرنا جاری۔پیرکی صبح حق دو تحریک کی کال پر کٹنانی کے کاروباری حضرات اور کارکن ہزاروں کی تعداد میں ڈی سی آفیس کے سامنے پہنچ گئے ڈی سی گوادر کو کوسٹ گارڈ کی زیادتیوں اور کاروبار کی بندش کے متعلق درخواست پیش کی۔ذرائع کے مطابق ڈی سی گوادر نے کوسٹ گارڈ کے معاملات پر بے بسی کا اظہار کردیا مجبوراً ہزاروں کا اجتماع ریلی کی شکل میں کوسٹ گارڈ کیمپ کے سامنے آکر دھرنا دیکر بیٹھ گئے۔حق دو تحریک اور کاروباری حضرات نے ٹوکن اور نوبت جیسے حربے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ کنٹانی میں شناختی کار پر کاروبار کرنے دیا جائے ٹوکن سسٹم ہمیں کسی بھی صورت منظور نہیں۔ چھوٹے کاروباری لوگوں کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ چند مافیا سے ملا ہوا ہے انھی مافیا کے حکم پر کاروبار پر قدغن لگا دیا ہے روزانہ چھ سو کائیک کو کاروبار کی اجازت دی جاتی ہے جو زیادہ تر یہی مافیا کے کائیک ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں