شام میں 3 امریکی فوجی اڈوں پر حملے، عراقی ملیشیا نے ذمے داری قبول کرلی
مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) شام میں ایک ہی دن میں تین امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے ہیں۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کی حامی عراقی ملیشیا نے ایک ہی دن میں تین امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق عراقی ملیشیا نے عراق اور اردن بارڈر پر بھی امریکی بیس کو نشانہ بنایا۔اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
Load/Hide Comments


