کوئٹہ، شناختی کارڈ، حساس اداروں کے جعلی کارڈ بنانے والے دو افغان باشندے گرفتار

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران شناختی کارڈ اور حساس اداروں کے جعلی کارڈ بنانے والے دو افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر آصف خان کی سربراہی میں پولیس اور حساس ادارے کی نوحصار مشترکہ کارروائی کے دوران پی او آر کارڈ، شناختی کارڈ اور حساس ادارے کے جعلی کارڈ بنانے میں ملوث دو افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے جعلی کارڈ زاور دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بناکر دیتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں