کرکٹ ورلڈ کپ 2023، سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ سری لنکا نے انگلینڈ کا 157 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا نے 83 گیندوں پر 77 رنز بنائے،ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ سدیرا وکراما 54 گیندوں پر 65 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے جبکہ کوشل مینڈس 11 اور کوشل پریرا 4 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ یہ میچ بنگلورو میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بظاہر غلط ثابت ہوا، سری لنکن بولرز کے سامنے انگلش بیٹرز ناکام رہے اور پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے،پچ میں نمی ہے،بیٹنگ کےلیے سازگار رہے گی، آج کے میچ کےلیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں۔ اس موقع پر لنکن کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کرہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ سری لنکا کے خلاف انگلش بیٹرز مشکل میں ہی دکھائی دیے ، مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے سری لنکا نے پوری اننگز میں انگلینڈ پر دباو¿ بنائے رکھا۔ آدھی انگلش ٹیم محض 85 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی تھی، تاہم بین اسٹوکس نے بڑے اسکور کی تھوڑی امید دلائی پر وہ بھی 43 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ سری لنکا کے خلاف انگلش بیٹرز کے اسکور کچھ یوں رہے جونی بیئراسٹو 30، ڈیوڈ ملان 28، جو روٹ 3، کپتان بٹلر 8، لیونگ اسٹن 1،معین علی 15، کرس ووکس صفر، عادل رشید 2، مارک ووڈ5 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ولی 15 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ سری لنکا کے لہیرو کمارا نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ انجیلو میتھوز،کسون رجیتھا نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ تھکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں