کورونا، بلوچستان میں کیسز کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 170کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 10116جبکہ چار افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 113ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستا ن میں کورونا وائرس کے مزید 170کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 10116ہوگئی ہے جبکہ جمعہ کو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مزید چار مریضوں کے انتقال کے بعد اموات کی تعداد 113ہوگئی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں نئے کیس کوئٹہ، جعفرآباد، مستونگ،چاغی خضدار، پشین، کیچ، صحبت پور، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلات، جھل مگسی،نوشکی، ژوب، دکی سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جمعہ کو مزید 31مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3768ہوگئی ہے جبکہ اس وقت صوبے میں وائرس کے 6235ایکٹو مریض موجود ہیں جبکہ 270کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں