بھارت جاسوسی کے ذریعے خطے میں تخریب کاری کو فروغ دے رہا ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں پہنچ چکی ہے۔ کینیڈا کے بعد قطر کی سرزمین میں بھی بھارت کے جاسوسی کے نظام کو پکڑتے ہوئے 8 جاسوسوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بھارت کے اس جاسوسی نظام کے سامنے آنے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت کس طرح پورے خطے میں جاسوسی کے ذریعے ریاستی دہشتگردی کا جال پھیلا رہا ہے۔ اب اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت کا چہرہ ایک نارمل ملک کا ہرگز نہیں ہے بلکہ ایک دہشتگرد ملک کا ہے جو خطے میں جاسوسی کے ذریعے ایک منظم نظام چلا رہا ہے تاکہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔ 8 بھارتی جاسوسوں کو قطر میں سزائے موت ملنے سے یہ ثابت ہوگیا کہ بھارت جاسوسی کا جال بچھاتے ہوئے خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں