نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کے الزام میں نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق 2018 سے زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔ یہ درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی، جس میں نوازشریف کے خلاف 2018 کے بیانات پرتوہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں