ترکیہ اسرائیل کا مقروض نہیں، حماس فلسطینیوں کی بقا کی جدوجہد کررہی ہے، طیب اردگان

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر صدر رجب طیب اردگان نے فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو میرے اس بیان پر آگ کیوں لگ رہی ہے کہ حماس دہشت گرد نہیں ؟ میں یہ بات دہرانا چاہتا ہوں کہ حماس فلسطینیوں کی بقا کی جدوجہد کر رہی ہے۔ اسرائیل خود بتائے کہ فلسطین میں اس کا وجود کہاں سے آیا ؟ اسرائیل نے اس سرزمین کو غصب کیا ہے۔ غاصب اسرائیلیوں نے سب دنیا کو خریدا ہو گا مگر ترکیہ اسرائیل کا مقروض نہیں۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طور پر اپنے پاگل پن کو روکے اور غزہ میں حملے کر نا بند کرے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق انہوںنے کہاکہ ہم بلند آواز میں اعلان کریں گے کہ ہم اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر مسلسل حملے کرکے اپنے پاگل پن کا مظاہرہ کررہاہے اور اسرائیلی جارحیت کھل کر سب کے سامنے آگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں