مقامی جرگے کے کامیاب مذاکرات کے بعد تمام لاپتہ فٹبالرز بازیاب ہوگئے، جان اچکزئی

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے گزشتہ ماہ آغوا ہونے والے ہونے والے مزید 2 فٹبالر بازیاب گھر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مغوی بابر علی اور شیزاز خان باحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں، مقامی جرگے کے کامیاب مذاکرات کے بعد تمام لاپتہ فٹبالرز بازیاب ہوگئے۔صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مقامی جرگے کے کامیاب مذاکرات کے بعد تمام لاپتہ فٹبالرز بازیاب ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ ستمبر میں ڈیرہ بگٹی میں سوئی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ لیویز ذرائع ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے کچی کینال کے مقام پر کھلاڑیوں اغوا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں