گنداواہ، مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق، تین بچے زخمی
جھل مگسی (این این آئی) جھل مگسی کے ہیڈکوارٹر شہر گنداواہ میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر اندھا دھن فائرنگ میاں بیوی جاں بحق تین بچے شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے ہیڈ کوارٹر گنداواہ محلہ بپڑ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص عبدالکریم لاشاری اور انکی بیوی جاں بحق ہو گئی جبکہ تین بچے فرمان سلیمان اور لاشار خان زخمی ہوگئے واقعے کے فوراً ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے مزید کاروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


