کرکٹ ورلڈ کپ 2023، بھارت نے انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دیدی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) لکھنو¿ کے بریسبیو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رن بنائے، کپتان روہت شرما 87 رن بناکر نمایاں رہے۔ 230 رن کے تعاقب میں انگلینڈکی ٹیم 34.5 اوور میں 129 رن بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ لیام لیونگسٹن 27، ڈیوڈ ملان 16 اور معین علی 15 رن بنا کر نمایاں رہے، جونی بیئرسٹو 14، جوز بٹلر اور کرس ووکس 10،10 رن بناسکے، جو روٹ اور بین اسٹوکس صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 7 اوور میں 22 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جسپریت بمراہ نے 32 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ خیال رہے کہ بھارت ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 6 میچوں میں 12 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 6 میچوں میں 5 شکستوں کے بعد سب سے آخری نمبر پر ہے۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 26 کے مجموعے پر شبمن گل 9 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے جبکہ ویرات کوہلی بھی 9 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ بھارت کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی شیریاس آئیر تھے جو 4 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر مارک ووڈ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے جبکہ بلیو شرٹس کو چوتھا نقصان 131 پر ہوا جبکہ ایل راہول 39 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ بھارتی کپتان روہت شرما 87 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ سوریا کمار یادیو 49 اور جسپریت بمراہ 16 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ جڈیجا نے 8 اور محمد شامی نے ایک رن بنایا، کلدیپ یادیو 9 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔