غزہ کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ جرم قرار دی جاسکتی ہے، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ
غزہ (صباح نیوز)انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینئر پراسیکیوٹر نے کہاہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جرم قرار دیا جاسکتا ہے۔سینئر پراسیکیوٹر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔
Load/Hide Comments


