مقامی لوگ کاہان کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ لیکر اپنی نسلوں کو دوبارہ آباد کریں، گزین مری

کوہلو(این این آئی) سابق صوبائی ویزر داخلہ نوابزدہ گزین مری نے کہا ہے کہ کاہان میں آباد کاری کےلئے اقدامات ناگزیر ہیں اب تک سیکڑوں گھر انے قلیل مدت میں واپس اپنے آبائی علاقے کاہان میں منتقل ہوچکے ہیں جن کے فلاح و بہبود اور بنیادی ضروریات کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ایک غیر آباد علاقے کو آباد کرنے اور لوگوںتک بنیادی سہولیات پہنچانے میں وقت لگتا ہے آبادی کاری ہونے سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئی ہے لوگ اب معمولات زندگی میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ مقامی لوگ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ لیکر اپنی نسلوں کو دوبارہ آباد کریں۔ موقع ملتے ہی ان شائ اللہ کاہان میں مکینوں تک پکی سڑک ،پانی ،بجلی ،تعلیم،صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کے سہولیات فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے محدود وسائل میں رہتے ہوئے آباد کاری اور لوگوں کی فلاح کےلئے اقدامات کررہے ہیں، مختصر وقت میں سیکڑوں خاندانوں کا سندھ، بلوچستان کے دیگر اضلاع سے واپس ہوکر اپنے علاقے میں آباد ہونا خوش آئند عمل ہے۔ سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کسی بھی علاقے میں عوام کے بہتری اور خوشحالی کےلئے کئی اقدامات اٹھنا وقت کی ضرورت ہوتے ہیں جو بظاہر مشکل مگر آگے جاکر علاقے کے بہتری کےلئے سودمند ثابت ہوتی ہیں ہم ان تمام لوگوں کو خوش آمدید کہیں گے جو کاہان و کوہلو کی ترقی اور عوام کے خوشحالی کےلئے ایک اینٹ بھی رکھیں گے کیونکہ ہمارا مقصد سیاست سے بالاتر ہوکر متواسط طبقے کی ترقی و خوشحالی ہے جس میں ہم سب نے مل کر کردار اداد کرنا ہونا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں