فیفا ورلڈ کپ 2034ءکی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کی راہ ہموار ہوگئی
سڈنی (این این آئی)فیفا مینز ورلڈکپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے آخری لمحات میں 2034 کے مینز فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی جمع کروانے سے انکار کردیا جس کے بعد سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی ملنے کا راستہ صاف ہوگیا۔فیفا کی جانب سے 31 اکتوبر ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، آسٹریلیا کے بولی جمع نہ کروانے کے فیصلے کے بعد سعودی عرب فٹبال ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کا واحد امیدوار رہ گیا ہے۔
Load/Hide Comments


