سی پیک منصوبہ بلوچستان میں معاشی ترقی کا انقلاب برپا کرسکتا ہے، علائو الدین مری کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو

کوئٹہ (آن لائن)سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علا? الدین مری نے کہا ہے کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبہ خطے میں ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرکے تجارت کو بڑھاتے ہوئے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں معاشی ترقی کا انقلاب برپا کرسکتا ہے۔ اس لئے اس منصوبے کی افادیت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں متعین چین کے نئے قونصل جنرل مسٹر یانگ یونڈونگ سے ملاقات کے دوران اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین سی پیک کے ثمرات مقامی آبادی تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ صوبے کی اسٹرٹیجک پوزیشن بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کی سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں جہاں چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو بی آر آئی کے ساتھ پہنچا ہے انہوں نے صحت ، تعلیم کے شعبوں میں چین کے تعاون کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے سے عام لوگوں کو سہولیات میسر آنے کے ساتھ ساتھ ان کی حالت زار بہتر ہوگی اور آنے والے وقت میں اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اور بلوچستان ترقی کے میدان میں دوسرے صوبوں کے برابر آئے گا۔ بلوچستان میں تجارت کوفروغ دیکر معاشی ترقی کی راہ کو ہموار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ معاشی طور پر مستحکم اور جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں اور اس سے لوگ خوشحال ہوکر باعزت طور پر اپنا روزگار کما سکیں اور ملک کو بھی فائدہ پہنچ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں