شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا ، نواز شریف کو پی ایم بننے نہیں دوں گا، آصف زرداری

نواب شاہ (انتخاب نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم بنا کر شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا لیکن انہوں نے عوام کے لئے کام نہیں کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاﺅس میں عمائدین شہر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اب نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا اب ملک کا آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مسلسل انتخابی کامیابیاں عوام کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی ایک زندہ حقیقت ہے، عوام کی حمایت سے پیپلز پارٹی حکومت قائم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں