گیس انتظامیہ کے من مانیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں، جمیعت نظریاتی

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی معاون حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہاکہ گیس انتظامیہ کے من مانیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں بلوچستان میں مصنوعی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیاں اور سلنڈر جلانے پر مجبور ہوگئے پیش آنے والے گیس بحران کے خاتمہ کیلئے آج تک عملی اقدامات نہیں اٹھائیاور نہ درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ گیس انتظامیہ مبینہ کرپشن اور شاہانہ اخراجات پر پردہ ڈالنے کیلئے کمپنی کاخسارہ پورا کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ اورمن مانے بلز بھیجنے سیگیس کی رقم کا حصہ صارفین سے وصول کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ گیس انتظامیہ کے رویئے سیعوام کے صبرکاپیمانہ لبریزہوجائے گا حکومت کی کارگردگی انتہاہی غیرزمہ دارانہ رہی. پوچھنے تک کوئی نہیں گیس لوڈشیڈنگ معمول بن چکا تھا بلوچستان کے نمائندوں میں احساس ہوتیتوصوبے کے وسائل اس قدر بے دریغ لوٹے جانے کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہونا پاتی۔ اورنہ دوسرے صوبے کے کرپٹ افسران تعینات ہوتے انہوں نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے اور عوام کوان مشکلات سے نجات دلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں