فلسطین میں نسل کشی، عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مقدمہ دائر

ہیگ(صباح نیوز) ہالینڈ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت(آئی سی سی) میں اسرائیل کے خلاف فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقےقات اور اسرائیلی رہنماں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے مطالبے پر مقدمہ دائر کر دیا گےا ہے ۔تین فلسطینی انسانی حقوق گروپوں الحق، المیزان اور فلسطینی سینٹر فار ہیومن رائٹس نے بدھ کے روز دی ہےگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت(آئی سی سی) میں درخواست دائر کی ہے درخواست میں کہا گےا ہے کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کی نسل کشی کر رہا ہے سات اکتوبر سے اب تک 10,500 سے زیادہ فلسطینیوں شہید ہوچکے ہیں ان میں تقریبا نصف بچے ہیں ۔”نسل کشی” کی تحقیقات کی جائے اور اسرائیلی رہنماں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیل غزہ پر مسلط کردہ دم گھٹنے والے محاصرے، اس کی آبادی کی زبردستی نقل مکانی، زہریلی گیس کے استعمال، اور اشیائے ضروریہ جیسے خوراک، پانی سے انکار کو دیکھتے ہوئے اپنی جاری جنگی جرائم کی تحقیقات کو بڑھائے۔ ، ایندھن، اور بجلی کے نظام کو تباہ کیا جارہا ہے یہ کارروائیاں "جنگی جرائم” اور "انسانیت کے خلاف جرائم” کے مترادف ہیں، جن میں "نسل کشی” بھی شامل ہے۔تینوں گروپ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ، وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔۔آئی سی سی کی تازہ ترین فائلنگ میں، انسانی حقوق گروپوں کے وکیل ایمانوئل داد نے یوکرین میں جنگی جرائم کے لیے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے خلاف آئی سی سی کے فیصلے کا حوالہ دیا، اور کہا کہ "بین الاقوامی انصاف میں دوہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں