غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی عالمی ضمیر کیلئے چیلنج ہے، امان اللہ کنرانی
کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی و پراسیکیوشن امان اللہ کنرانی نے تھائی لینڈ کے دارالخلافہ بنکاک میں گزشتہ شب اقوام متحدہ سے منسلک بیسٹ ڈپلومیٹ کی ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیل مظالم و قتل عام و انسانی المیہ پر گہری تشویش ظاہر کیا ہے اور عالمی ضمیر کو انسانی ہمدردی کے تناظر میں بوڑھے بچوں و مریضوں و خواتین و ضعیف انسانوں کی بلاجواز بلا تخصیص و تمیز قتل عام کو انسانی و عالمی ضمیر کے لئے چیلنج قرار دیا ہے اور اسرائیل کی اقوام متحدہ کی قراردادوں سے روگردانی کو عدم برداشت کی انتہاءسنگین جرم گرداناہے انہوں کہا کہ دنیا کے عام انسان کی اکثریت اس المیے پر دل گرفتہ و گریئہ ہے جس پر تمام پرامن ممالک کو سخت اقدام و غزہ کے عوام کی بقاءو حیات کے لئے اسباب کو بروئے کار لانا ہوگا ورنہ انسانوں کے ساتھ انسانیت کا ناطہ بھی دم توڑ دے گا اس موقع پر انہوں نے بنکاک و تھائی لینڈ سمیت دنیا بھر میں اس ملک کا سیاحت کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے اس کو انسانی رابطوں و سماجی و معاشی ترقی کا سنگ میل قراردیا جس سے ہم آہنگی و رشتوں کو استوار کرنے کے مواقع پیدا ہونگے دنیا بھر میں سیاحت ایک صنعت کا درجہ رکھتا ہے تھائی لینڈ سمیت جنوبی ایشیاءکا باہمی تعلق سیاحت کے ذریعے مزید گھرا ہوگا تھائی لینڈ کے عوام و حکومت کو اپنی حکومت و عوام کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام پہنچاتے ہوئے باہمی روابط کو مزید بڑھانے پر زور دیا اس موقع پر بلوچستان کے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان نواب زادہ جمال خان رئیسانی و ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان آصف ریکی و تھائی لینڈ میں پاکستان کے قائمقام سفیر یاسر حسین و پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سفارت کار و دنیا بھر سے بالعموم جنوبی ایشیائی ممالک سے پانچ درجن سے زائد ممالک کے نمائندہ طلبہ و طالبات و نوجوان مندوبین شریک ہوئے یہ کانفرنس تین تک جاری رہے گا۔


