آئس لینڈ میں چند گھنٹوں کے دوران ایک ہزار کے قریب زلزلے ریکارڈ

لندن(این این آئی)آئس لینڈ میں چند گھنٹوں کے دوران ایک ہزار کے قریب زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظرہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے،جبکہ زلزلے کے مرکز کے قریب شہر کو خالی کرا لیا گیا۔ایک ماہ کے دوران آئس لینڈ میں 24 ہزار جھٹکے محسوس کیے گئے5.2 شدت کے زلزلے کے بعد اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ماہرین کا کہنا تھاکہ یہ مسلسل زلزلے آتش فشان کے پھٹنے کے علامات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں