بس بہت ہوگیا، غزہ کے لوگوں کے زندہ رہنے کی واحد امید جنگ بندی ہے، چین
نیویارک (آن لائن) چین کے سفیر ڑانگ جون نے کہا کہ غزہ میں صورتحال انسانی بحران سے آگے بڑھ چکی ہے۔ اس سب کے پیش نظر دنیا کو مل کر بولنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوچکا، غزہ کے لوگوں کے زندہ رہنے کی واحد امید جنگ بندی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگیاں بچانے کے لیے وقت بہت کم ہے، کوئی بھی مستقبل دو ریاستی حل سے انحراف نہیں کر سکتا، چین مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تعاون کے لیے تیار ہے۔
Load/Hide Comments


